Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کورونا وائرس کےکیسز میں اضافہ،جاپانی وزیراعظم کاایمرجنسی کااعلان

اپ ڈیٹ 07 اپريل 2020 10:43am
فائل فوٹو

ٹوکیو: کورونا وائرس کےکیسزمیں اضافےکےبعدجاپانی وزیراعظم نےایمرجنسی کااعلان کردیا۔

جاپان میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،وزیراعظم شنزو ایبے نے مہلک وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات مزید سخت کردیئے۔

جاپان کے 7شہروں میں ایمرجنسی لگادی گئی،ایک ماہ تک تفریحی مقامات اور غیرضروری سرگرمیاں معطل کردی گئیں۔

کورونا کیخلاف جنگ میں پاکستانیوں نے وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ٹوکیو میں مفت ماسک تقسیم کئے۔

جاپانی شہریوں نے پاکستانیوں کے جزبہ خیرسگالی کوخوش آئندہ قراردیا۔

جاپان میں ایک دن میں ریکارڈ 250 کیسز پورٹ ہوئے،جس کے بعد متاثرین کی تعداد3900تک جاپہنچی  جبکہ وائرس سے مزید 7افرادہلاک ہوئے جس کے بعد تعداد92ہوگئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div