Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پی ایم ڈی سی کا اہم ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف، رپورٹ جمع

اپ ڈیٹ 15 اپريل 2020 03:28am
فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی )کا اہم ریکارڈ ، لیپ ٹاپس اور ہارڈ ڈسک غائب ہونے کا انکشاف  ہوا ہے۔

اس حوالے سے  رجسٹرار پی ایم ڈی سی حفیظ الدین نے تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی،جس میں کہا گیا کہ  پی ایم ڈی سی بحالی کے بعد مختلف ڈیپارٹمنٹس کا ریکاڑد غائب پایا گیا ۔

رپورٹ  میں کہا گیا کہ  مختلف ڈیپارٹمنٹس کی چابیاں ، 3لیپ ٹاپس، ہارڈ ڈسک اور وائی فائی ڈیوائس تک غائب ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق، پی ایم ڈی سی کی ملکیت والی 5گاڑیاں غائب ہیں ، جوگاڑیاں موجود ہیں ان کی چابیاں موجود نہیں،پی ایم ڈی سی کی ملکیت والے 3گھروں کی چابیاں بھی ابھی تک واپس نہیں کی گئیں

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت صحت کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے،  وزارت صحت سے ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

  رجسٹرار پی ایم ڈی سی کااپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ پی ایم ڈی سی بحالی کے بعد 1000 رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جاری کر چکی ہے ،  کُل 6500 زیر التوا ءرجسٹریشن کیسز کی نشاندہی کی جا چکی ہے، پی ایم ڈی سی نے کورونا کے باعث صرف 45 ملازمین کے محدود سٹاف کے ساتھ کام شروع کیا ہے۔

 رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کی سہولت کیلئے کراچی اور لاہور سمیت تمام علاقائی دفاتر بھی فعال بنا دیئے گئے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div