Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکااجلاس:صنعتیں مرحلہ وار کھولنے کیلئے گائیڈ لائنز تیار

اپ ڈیٹ 15 اپريل 2020 03:26am
فائل فوٹو

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کے دوران کورونا وباء کے پیش نظر صنعتوں کو مرحلہ وار کھولنے کیلئے گائیڈ لائنز تیار کرلی گئیں۔ 

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے سے متعلق حکمت عملی اور صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں 14 اپریل کے بعد مختلف شعبوں کیلئے سفارشات تیار کرلی گئیں، صنعتوں کو مرحلہ وار کھولنے کیلئے گائیڈ لائنز تیار کی گئیں۔

 مالکان ان گائیڈ لائنز پر عمل کرانے کے پابند ہوں گے،رمضان بازار اور جمعہ بازار کے انعقاد کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کے دوران طے پایا کہ رمضان المبارک میں عبادات سے متعلق گائیڈ لائنز علما سے مشاورت سے تیار ہوں گی، وزارت داخلہ کو علما ءسے مشاورت کی ذمہ داری سونپی جائے گی، تراویح، نمازیں اور روزہ کشائی کے حوالے سے امور طے کیے جائیں گے۔

نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی کی تیار کردہ سفارشات کی حتمی منظوری قومی رابطہ کمیٹی دے گی،لاک ڈاؤن ایک ہفتہ یا 10دن مزید توسیع کا امکان بھی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div