Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

آصفہ بھٹو کی توہین عدالت کی درخواست مرکزی کیس کےساتھ ہی سننےکی ہدایت

اپ ڈیٹ 16 اپريل 2020 10:32am
فائل فوٹو

اسلام آباد :احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات نہ کروانے پرآصفہ بھٹو کی توہین عدالت کی درخواست  مرکزی کیس کے ساتھ ہی سننے کی ہدایت کردی۔

اسپیشل جج سینٹرل کامران بشارت مفتی نے بطورڈیوٹی جج احتساب عدالت کیس کی سماعت کی۔

آصفہ بھٹوکی جانب سے دائردرخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود جیل حکام نے والد آصف زرداری سے ملاقات نہیں کرائی۔

دوران سماعت عدالت نے کہا کہ درخواست کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے موقع پرہی سنا جائے گا۔

درخواست آصف زرداری کے ضمانت پررہا ہونے سے قبل جوڈیشل ریمانڈ کے دوران دائرکی گئی تھی۔

احتساب عدالت نے آصفہ بھٹوکی توہین عدالت کی درخواست پرسماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div