Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

سندھ : مساجد میں نماز تراویح کے اجتماعات پر پابندی عائد

اپ ڈیٹ 24 اپريل 2020 09:55am
فائل فوٹو

کراچی :سندھ میں مساجد میں نماز تراویح کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی،3سے 5افراد یعنی امام مسجد، مؤذن اور خدام تراویح میں شریک ہوں گے۔

کراچی میں لاک ڈاون میں حکومت کی جانب سے سختی کا عندیہ دیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب   شہری  گھروں  پر رہنے کو تیار نہیں  ،سڑکوں  پر ٹریفک رواں دواں ہے ۔

حکومت سندھ نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مساجد میں نماز تراویح پر بھی پابندی عائد کردی ،جس کے تحت 3سے 5افراد یعنی امام مسجد، مؤذن اور خدام تراویح میں شریک ہوں گے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کو گھروں میں نمازتراویح  کی ادائیگی کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ شب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مساجد میں بڑے اجتماعات کی خواہش ہے لیکن حالات نے سخت فیصلے پر مجبور کردیا، رب کریم سے اپنی غلطیوں کی معافی چاہتے ہیں۔

وزیر اعلی سندھ کاکہنا تھا کہ شہریوں کےمساجد میں نماز تراویح پڑھنے پر پابندی کا فیصلہ علما ءاور ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد کیا گیا کیونکہ مئی کے وسط سے کورونا کی شدت میں اضافہ ہوگا اور اس وقت ہمارے  اسپتال بھر چکے ہیں ۔

دوسری جانب  شہر میں ٹرانسپورٹ رواں دواں  ہے اور شہری گھروں میں رہنے کو تیار نہیں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 6تاجروں کو گرفتار بھی کیا گیا ۔

انتظامیہ کی جانب  سے نماز جمعہ کے اجتماعات  روکنے کیلئے آج دوپہر 12بجے سے ساڑھے 3بجے تک لاک ڈاؤن میں سختی کا اعلان کیا گیا ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div