Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان میں کوروناکیسزکی تعداد13ہزارسے زائد ہوگئی

اپ ڈیٹ 26 اپريل 2020 04:31pm
فائل فوٹو

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کیسز کی تعداد 13ہزار 91ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

ملک میں کورونا وائرس کےکیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،  اور اب  پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد13 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج26اپریل  بروز اتوار کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید79مریض سامنے آئےجبکہ ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ۔

بلوچستان میں 66،اسلام آباد میں 12 اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کا ایک کیس سامنےآیاجبکہ بلوچستان میں میں ایک مریض کورونا کے باعث جان سے گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد5378ہوگئی جبکہ سندھ میں 4232افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 1793،بلوچستان میں 722،گلگت بلتستان میں308،اسلام آباد میں235 اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے55کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید 16مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد269ہوگئی۔

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں93افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 78،پنجاب میں 81، بلوچستان میں 10،گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں 3،3 مریض مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونےوالےمریضوں کی تعداد2866ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6218افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کئے گئےجبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک ایک لاکھ 44ہزار 365افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک گیر جزوی لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کر دی گئی۔

کورونا کے حوالے سے 15 دن اہم ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے آئندہ 15 روز بہت اہم ہیں لہذا عوام گھروں میں رہیں اور اسے ہی عبادت گاہ بنا لیں۔

خواتین ڈاکٹرز عوام سے احتیاط کی اپیل کرتے ہوئے روپڑیں

کرونا وائرس کے حوالے سے کراچی پریس کلب میں خواتین ڈاکٹرز عوام سے احتیاط کی اپیل کرتے ہوئے روپڑیں۔

رمضان سے مسافر ٹرینوں کی بحالی ایک بار پھر مؤخر

ملک میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کی یکم رمضان سے بحالی ایک بار پھر مؤخر کردی گئی ہے۔

سرحدیں 30 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ

وزارت داخلہ نےکورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر تمام سرحدیں مزید 2 ہفتے تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

پروازوں پر عائد پابندی میں 30 اپریل تک توسیع

سول ایوی ایشن نے اندرونِ ملک اور بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں 30 اپریل تک توسیع کردی ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پابندی میں توسیع کا نوٹم جاری کردیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div