Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

رمضان کے پہلے ہفتے ہی لیمو کی فی کلو قیمت 400روپے تک جا پہنچی

اپ ڈیٹ 28 اپريل 2020 08:54am
فائل فوٹو

پشاور:رمضان کے پہلے ہفتے ہی لیمو کی قیمت میں دگنا اضافہ ہوگیا ،فی کلو قیمت 400 روپے تک جاپہنچی ،دکانداروں نے  لیمو کی مانگ میں اضافے کو قیمتیں بڑھنے کی وجہ قرار دے دیا۔

 رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی مہنگائی کا طوفان آگیا، دیگر اشیاء خوردونوش کی طرح لیمو کی قیمت میں بھی دگنا اضافہ ہوگیا اور فی کلو قیمت 400 روپے تک جاپہنچی،دکانداروں کے مطابق لیمو کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے قیمتیں بڑھیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان میں لیمو کی سب سے زیادہ طلب ہوتی ہے، مشروبات میں اگر لیمو نا ہو تو مزا ہی نہیں آتا ایسے میں قیمت بڑھنا افسوسناک ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک میں رمضان آتے ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کم کردی جاتی ہیں جبکہ پاکستان میں اس کے برعکس صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div