Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کورونا کی آڑ میں مودی سرکار فاشسٹ ہندوتوا نظریے پرعمل پیرا ہے،وزیراعظم

اپ ڈیٹ 30 اپريل 2020 03:23pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی وبا ءکورونا کی آڑ میں مودی سرکار فاشسٹ ہندوتوا نظریے پرعمل پیرا ہے،مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کی بالا دستی کا نظریہ اور جنگی جرائم جاری ہیں۔ 

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم سے مسلسل آگاہ رکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عالمی وبا ءکورونا وائرس کی آڑ میں مودی سرکار فاشسٹ ہندوتوا نظریےپرعمل پیرا ہے،کشمیر کو اقوام متحدہ کی جانب سے متنازعہ علاقہ قرار دیا گیا ہے،مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کی بالا دستی کا نظریہ اور جنگی جرائم جاری ہیں،کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔

 عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں جنیوا کنونشن اور عالمی انسانی حقوق قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں،عالمی برادری کی زمہ داری ہے کہ بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div