Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پی آئی اے کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا براہ راست پروازیں چلانےکی اجازت

اپ ڈیٹ 30 اپريل 2020 10:00am
فائل فوٹو

اسلام آباد:قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) کو تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکابراہ راست پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی۔

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی جانب سے باضابطہ درخواست  پر امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

مراسلے کے مطابق پی آئی اے ایک ماہ کے دوران ایک درجن پروازیں چلا سکتا ہے، پی آئی اے نے کبھی براہ راست امریکا کیلئے پروازیں نہیں چلائیں،  پہلے پروازیں یورپ یا برطانیہ کے ایئرپورٹس سے سیکیورٹی کلئیر نس ملنے کے بعد امریکا جایا کرتی تھیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق براہ راست پروازوں کی اجازت ملکی سیکورٹی صورتحال میں بہتری اور حکومتی پالیسی کی عکاس ہے۔

سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا ہےکہ پی آئی اے امریکہ کی ریلیف پروازیں چلائے گا جہاں ہزاروں پاکستانی واپسی کے منتظر ہیں،دیر غیر میں جاں بحق ہونے والوں کی میتوں کو بھی بلا کسی معاوضے کے واپس لے کر آئے گا، آخری پاکستانی کی وطن واپسی تک آپریشن جاری رہے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div