Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

رواں مالی سال کے 10ماہ میں مہنگائی میں11.22فیصد اضافہ  

اپ ڈیٹ 01 مئ 2020 10:07am
فائل فوٹو

اسلام آباد:رواں مالی سال کے 10ماہ میں مہنگائی میں11.22فیصد اضافہ  ہوا، رمضان میں پھل ، دالیں ، آلو اور چینی سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوئیں جبکہ ٹماٹراور پیازسمیت سبزی سستی ، چکن کی قیمتیں بھی گریں ۔

رمضان کی آمد پرمنافع خوربھی سرگرم ہوئے ، متعدد اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا۔

 ادارہ شماریات نے اعداد شمارجاری کردیئے، جس کے مطابق ایک ماہ میں دال مسور27 ، دال مونگ 23 فیصد، دال ماش 18 ،دال چنا 11 اور بیسن 8فیصد مہنگاہوا ،پھل 18فیصد مہنگے ہوئے ،15فیصد انڈے مہنگے ہونے کے ساتھ چینی کے دام بھی بڑھے ۔

اپریل کے دوران سالانہ بنیادوں پرآلو 92  فیصد مہنگا ہوا ، گوشت 14 ،چینی 27 ،گھی 26 ، گندم اور تعمیراتی سامان 17 فیصد مہنگے ہوئے ادویات 13اور جوتے 11فیصد تک مہنگے ہوگئے کچھ چیزوں کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھنے میں آئی۔

 مارچ کی نسبت اپریل میں پیاز27 فیصد، چکن 22 فیصد، ٹماٹر11 ، تازہ دودھ اورسبزیاں چارفیصد کمی ہوئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div