Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت تھنک ٹینک کا اجلاس

شائع 03 مئ 2020 04:32pm
فائل فوٹو

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت تھنک ٹینک کا اجلاس ہواجس میں سیلزٹیکس کی شرح میں تبدیلی سمیت مالیاتی تجاویز ایف بی آرکے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ گیا گیا۔

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت تھینک ٹینک کا تیسرا اجلاس اسلام آباد میں ہواجس میں کورونا وائرس کے ملکی معیشت اورعام آدمی اورکاروبارپراثرات کا جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں تھنک ٹینک کا سیلزٹیکس کی شرح میں تبدیلی سمیت مالیاتی تجاویز ایف بی آرکے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ ہوا۔

حفیظ شیخ نے کہا کہ  زری ومالیاتی اوردیگر پالیسیوں کےلئے عالمی تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ہمیں ایسا روڈ میپ بنانے کی ضرورت ہے جس میں بتایا جائے کہ کس نے کیا کرنا ہے۔

 تھنک ٹینک نے سماجی تحفظ کے نیٹ بڑھانے، چھوٹے گھروں کی تعمیرسمیت چھ ترجیحی ڈومینزمنتخب کرلیں۔ترجیحی ڈومینزمیں فوڈ سیکیورٹی، سیفٹی آف سپلائی چین، مالیاتی و بینکوں کے کردارمیں اضافہ شامل ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div