Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

اپوزیشن جماعتوں کا کورونا پر سیاست کرنا المیہ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

اپ ڈیٹ 04 مئ 2020 10:02am
فائل فوٹو

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا کورونا پر سیاست کرنا المیہ ہے، قوم منفی سیاست کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں نے اہم ترین قومی مسئلے پر سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی، اپوزیشن رہنما ذہن نشین کرلیں کہ عوام کی خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی، دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے کورونا کی وباء میں عوام کوتنہا نہیں چھوڑا لیکن اپوزیشن رہنما مشکل کی گھڑی میں صرف بیان داغنے تک محدود ہیں۔

 عثمان بزدار کا مزیدکہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں، آزمائش کی گھڑی میں اپوزیشن کی جانب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش افسوسناک ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div