Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

شاہد خاقان عباسی نے حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر  کردی

اپ ڈیٹ 04 مئ 2020 10:03am
فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایم ڈی پی ایس او تعیناتی کیس میں حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

شاہد خاقان عباسی  کی جانب سے  دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 12مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی،لاک ڈاؤن کے باعث احتساب عدالت کراچی میں حاضر ہونے سے قاصر ہیں،اس لئے عدالت حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

سابق وزیراعظم کی جانب سے درخواست میں چیئرمین نیب اور احتساب عدالت کراچی کو فریق بنایا گیا ہے۔

احتساب عدالت کراچی نے شیخ عمران الحق کی بطور ایم ڈی پی ایس او تعیناتی پر شاہد خاقان عباسی اور سابق سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div