Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کراچی میں درجہ حرارت40ڈگری سےبھی اوپر جانے کا امکان

اپ ڈیٹ 05 مئ 2020 04:51pm
فائل فوٹو

کراچی:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سورج آج آگ برسائے گا، آج سے ہیٹ ویو شروع ہوگی، درجہ حرارت 40 ڈگری سے بھی اوپر جانے کا امکان ہے۔

 شہر قائد کے باسیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، شہر کے موسم میں تبدیلی اور گرمی کی شدید لہر آنے کا امکان  ہے۔

 محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتےہوئے کہا کہ کہا آج سے ہیٹ ویو  شروع ہوگی،پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے  کا امکان ہے ۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر میں سمندری ہوائیں  بند ہیں جبکہ شمال مغرب سے 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرم ہوائیں چل رہی ہیں جس سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

 ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایاکہ 5 سے 8 مئی کے دوران شہر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہ  گا ،درجہ حرارت  40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

 بلوچستان کے شمال مغربی ریگستانی علاقوں سے گرم  اور خشک ہوائیں گی، ان دنوں شہری صبح 11 سے  شام 4 بجے کے دوران باہرکی سرگرمیاں محدود رکھیں باہر نکلتے ہوئے سر ڈھانپ لیں۔

 شدید گرمی سے سے بے حال شہریوں کا کہنا ہے رمضان المبارک  کے دوسرے عشرے میں گرمی کی یہ لہر کسی امتحان سے کم نہیں۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ کم سے کم درجہ حرارت27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے جبکہ  آئندہ 24گھنٹے کے دوران موسم گرم رہے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div