Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 24073 ہوگئی

شائع 07 مئ 2020 09:10am
فائل فوٹو

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد24073ہوگئی جبکہ564افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

ملک میں کورونا وائرس کےکیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید1523کیسز  رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد42ہزار 073ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج7مئی بروز منگل کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید859مریض سامنے آئےجبکہ 20ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

پنجاب میں 657،بلوچستان میں 164،اسلام آباد میں 36اورگلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے2کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ پنجاب میں 19 اور بلوچستان میں 1مریض کورونا وائرس کے باعث جان سے گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد9ہزار077ہوگئی جبکہ سندھ میں 8ہزار 640افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں3ہزار712،بلوچستان میں 1ہزار659،گلگت بلتستان میں388،اسلام آباد میں521اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے76کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید38مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد564ہوگئی۔

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں203افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 157،پنجاب میں 175، بلوچستان میں22،اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان  میں 3مریض مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا سےمتاثرہ 17ہزار045مریض زیرعلاج  ہےجبکہ پاکستان میں کورونا سے اب تک 6ہزار 464افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران12 ہزار 196کورنا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1523افراد میں کورونا وائرس پایا گیاجبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 2 لاکھ 44ہزار 778افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

وزارت ریلوے کا 10 مئی سے محدود ریلوے آپریشن شروع کرنے کا اعلان

راولپنڈی: وزارت ریلوے نے 10 مئی سے محدود ریلوے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ملک بھر میں تجارتی مراکز دو اوقات میں کھولنے کی تجاویز منظور

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں ملک بھر میں تجارتی مراکز صبح 9 سے شام 5 بجے اور رات 8 سے 10 بجے تک کھولنے کی تجاویز منظور کر لی گئیں۔

سندھ میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن پورے رمضان جاری رکھنے کا اعلان

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن کو پورے رمضان میں جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

 اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن پورے رمضان تک جاری رکھا جائے گا، 23 اپریل کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کو ہی توسیع دی گئی ہے۔

بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں 19 مئی تک توسیع کردی

بلوچستان حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلا ؤ کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن میں 19 مئی تک مزید 15 روز کی توسیع کردی۔

ڈومیسٹک فلائٹ آپریشنز کی بندش میں 7 مئی تک توسیع

ملک بھرکے ایئرپورٹس سے علاقائی فضائی آپریشن کی بندش میں 7 مئی تک توسیع کردی گئی۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پابندی کے دوران خصوصی پروازوں سمیت سفارتکاروں اور کارگو پروازوں کو آپریشن کی اجازت ہوگی۔

ملک گیر جزوی لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں نافذ جزوی لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کر دی ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div