Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

چوہدری برادران کی چیئرمین نیب کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

اپ ڈیٹ 07 مئ 2020 04:19pm
فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی،2رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت 11مئی تک ملتوی کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں چوہدری پرویز الہی چیئرمین نیب کیخلاف دائر درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کروانے پہنچے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے چوہدری پرویز الہی کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست 2 رکنی بینچ کو بھجوائی۔

جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل 2 رکنی بینچ کے روبرو چوہدری پرویز الہی اپنے وکلا ءکے ہمراہ پیش ہوئے تو عدالت نے چوہدری برادران کے وکلا ءکو مخاطب ہوتے کہا کہ کیس کی فائل ابھی موصول ہوئی ہے اور درخواست کو پڑھا بھی نہیں ہے لہذا کیس پر سماعت 11مئی کو کی جائے گی۔

چوہدری برادران کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنےوالاادارہ ہے اور چیئرمین نیب نے ان کے کیخلاف 19سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے،نیب نے 19سال قبل بھی آمدن سے زائد اثاثہ جات کی مکمل تحقیقات کیں مگر ناکام ہوا۔

درخواست کے متن میں درج ہے کہ چیئرمین نیب کو 19سال پرانے اور بند کی جانےوالی انکوائری دوبارہ کهولنے کا اختیار نہیں، ہمارا سیاسی خاندان ہے اور ہمیں سیاسی طور انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

چوہدری برادران کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ نیب کا 19برس پرانے کیس کی انکوائری دوبارہ کهولنے کا اقدام غیرقانونی قرار دیا جائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div