Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سیکرٹری کاکوروناٹیسٹ پازیٹوآ گیا

شائع 07 مئ 2020 08:50am
فائل فوٹو

اسلام آباد:چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کے سیکرٹری کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا۔

ذرائع کے مطابق،  سیکرٹری ٹو چیف جسٹس اسد کھوکھر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،اسد کھوکھر نے 4 مئی کو سرکاری لیب اور 6 مئی کو پرائیویٹ لیب سے کورونا ٹیسٹ کرائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری لیب کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسد کھوکھر میں کورونا کی علامات ہیں،  پرائیویٹ لیب کی رپورٹ میں کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کی واضح نشاندہی کی گئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے سیکرٹری کا آفس سیل کر دیا گیااوراسد کھوکھر کو   رضاکارانہ طورپرگھر میں علیحدگی اختیارکرنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس اطہر من اللہ کے سیکرٹری اسد کھوکھر بخار کے باعث چند دنوں سے آفس نہیں آ رہے تھے ۔

عدالتی حکام کے مطابق،چیف جسٹس اطہرمن اللہ سمیت دیگر ججز کے بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم 25 ٹیسٹنگ کٹس کے ساتھ اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈسپنسری پہنچ گئی جہاں ملازمین کے مرحلہ وار ٹیسٹ کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div