Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

این ڈی ایم اے کا پی آئی اے کو ایک لاکھ ڈالر کا حفاظتی کٹس کاعطیہ

اپ ڈیٹ 08 مئ 2020 09:48am
فائل فوٹو

اسلام آباد:نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )نے  پی آئی اے کو ایک لاکھ ڈالر کا حفاظتی کٹس کا عطیہ کیا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ تو اپنے افسران اور ملازمین کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئےحفاظتی سامان فراہم نہ کر سکی البتہ این ڈی ایم اے کی جانب سے پی آئی اے کو ایک لاکھ ڈالر کا حفاظتی کٹس کا عطیہ کیا گیا ہے۔

عطیہ کی گئی کٹس میں حفاظتی لباس، ماسک اور عینکیں شامل ہیں،ان کٹس کا استعمال پی آئی اے کا عملہ دوران پرواز کرے گا۔

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے چیئرمین  این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل افضل کا خصوصی شکریہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام قومی ادارے مکمل یکجہتی اور یگانگت سے ملک کی خدمت میں مصروف ہیں، عطیہ کردہ سامان سے پی آئی اے  عملے اور مسافروں کو محفوظ بنانے میں بہت مدد ملے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div