Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پی سی بی قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کل کرے گا

اپ ڈیٹ 11 مئ 2020 05:03pm

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کل کیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے کنٹریکٹ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

سنٹرل کنٹریکٹ میں اے، بی اور سی تینوں کیٹگریز ہوں گی: وسیم خان

ان کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر مصباح الحق کے فہرست جمع کرانے کے بعد چیئرمین پی سی بی منظوری دیں گے۔ سنٹرل کنٹریکٹ میں اے، بی اور سی تینوں کیٹگریز ہوں گی۔ کوشش ہے کہ سنٹرل کنٹریکٹ میں 19 سے 20 کھلاڑیوں کو شامل کریں۔

انگلینڈ میں حالات اب بھی بہت خراب ہیں: وسیم خان

انہوں نے مزید کہا کہ دورہ انگلینڈ کیلئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ہے، انگلینڈ میں حالات اب بھی بہت خراب ہیں۔

انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ٹیسٹ میچز بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے: وسیم خان

ان کا کہنا ہے کہ 15 مئی کو ای سی بی سے تفصیلی بات چیت ہوگی، اگلے تین چار ہفتے صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ سیریز میں ٹیسٹ میچز بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔

اگلے مالی سال کیلئے پوزیشن مستحکم ہے: وسیم خان

وسیم خان نے مزید کہا کہ پی سی بی کی اگلے مالی سال کیلئے پوزیشن مستحکم ہے، اس کے بعد کرکٹ نہ ہوئی تو مسائل پیش آئیں گے۔

کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی پر بات ہوگی: وسیم خان

یہ بھی بتایا کہ کرکٹ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہوگا، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی پر بات ہوگی۔ سابق کرکٹرز کا موجودہ کھلاڑیوں کو آن لائن لیکچرز کا تجربہ زبردست رہا، اس کو جاری رکھیں گے۔

مزید ایک سال کیلئے ہم ڈومیسٹک کرکٹ پر خرچ کرسکتے ہیں: وسیم خان

ان کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کیلئے حکمت عملی بنانے کا آغاز کردیا ہے، مزید ایک سال کیلئے ہم ڈومیسٹک کرکٹ پر خرچ کرسکتے ہیں لیکن آئندہ سیزن کیلئے مشکل ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہہ دیا کہ کورونا وائرس کے باعث اسپانسرز کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div