Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر رمضان شوگر ملز کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی

اپ ڈیٹ 12 مئ 2020 08:17am
فائل فوٹو

لاہور:احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پر رمضان شوگر ملز کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے کیس پر سماعت کرتے ہوئے شہباز شریف کے معاون محمد نواز کے عدالت میں پیش نہ ہونے کی صورت میں استفسار کیا کہ وہ کیوں پیش نہ ہوئے جس پر ان کی حاضری معافی کی درخواست میڈیکل بنیاد پر جمع کرائی گئی۔

عدالت نے حکم دیا کہ اگر معاون وکیل پیش نہ ہوئے تو شہباز شریف خود پیش ہوں، شہبازشریف کی جانب سے بطور معاون ایڈووکیٹ اورنگزیب نے حاضری لگوائی جبکہ عدالت نے شہبازشریف کی مستقل بنیادوں پر حاضری معافی کی درخواست منظور کر رکھی ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد عدالت میں حاضری کیلئے پیش ہوئے۔

احد چیمہ اور شاہد شفیق کو جیل حکام کی جانب سے کورونا وائرس کے سبب پیش پیش نہ کیا گیا۔

رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کے پیش نہ ہونے کی صورت میں فرد جرم عائد نہ کی جاسکی۔

احتساب عدالت نے دونوں کیسوں کی سماعت 5 جون تک ملتوی کر دی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div