Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پی آئی اے کا چارٹر طیارہ امریکا سے 144 پاکستانیوں کو لےکر لاہور پہنچ گیا

اپ ڈیٹ 13 مئ 2020 09:26am
فائل فوٹو

لاہور:قومی ایئرلائن (پی آئی اے )کا چارٹر طیارہ امریکا سے 144پاکستانیوں کو لےکر لاہور پہنچ گیا،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کو قرنطینہ مراکز منتقل کردیا۔

پی آئی اے کا چارٹر طیارہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن سے 144پاکستانی مسافروں کو لے کر لاہور ایئرپورٹ پہنچ گیا۔

امریکا سے وطن واپس لوٹنے والے مسافروں میں  اداکارہ میرا بھی شامل ہیں،جنہوں نے سیدہ ارتظہ رباب کے نام سے سفر کیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سکریننگ کیلئے 88مسافروں کو پی سی ہوٹل، 49مسافروں کو رمادا ہوٹل،چار مسافروں کو یو ایی ٹی کالاشاہ کاکو سینٹر اور ایک مسافر کو سی ایم ایچ منتقل کیاجہاں تمام مسافر کچھ روز قیام کے بعد گھروں کو جاسکیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div