Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

زرعی شعبے کےلئے 56.60ارب روپے کے پیکج کی منظوری

شائع 13 مئ 2020 03:56pm
فائل فوٹو

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے زرعی شعبے کےلئے 56.60 ارب روپے کے پیکج کی منظوری دےدی۔کسانوں کو کھاد کی خریداری پر 37 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی ۔ کنٹرول لائن پر مقیم آبادی کےلئے بھی ریلیف پیکج کی منظوری دےدی۔

ای سی سی کا اجلاس مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا   جس میں زرعی شعبے کےلئے 56.60 ارب روپے کے پیکج کی منظوری دی گئی ۔ کسانوں کو کھاد کی خریداری پر 37 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق زرعی پیکیج 100 ارب کے ایس ایم ای و زراعت ریلیف فنڈ کا حصہ ہے۔

ای سی سی نے مقامی تیار کردہ ٹریکٹروں پر سیلز ٹیکس پر سبسڈی کی بھی منظوری دی ۔ کنٹرول لائن پر مقیم آبادی کےلئے ریلیف پیکج کی بھی منظوری دی گئی ۔ ایل او سی کے شہریوں کو جنوری سے جون تک کےلئے 12 ہزار یکمشت دیے جائیں گے ۔ یکم جولائی سے دسمبر تک ہر ماہ 2 ہزارفراہم کئے جائیں گے۔

پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کی اکتوبر 2019ء سے جون 2020ء تک کی تنخواہوں کےلئے 28.80 کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کی گئی۔

فیڈرل جوڈیشل اکیڈیمی کے ملازمین سے متعلقہ اخراجات کےلئے 4 کروڑ کی گرانٹ منظوری کے علاوہ اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ اور برخواست شدہ 8 ہزار ملازمین کےلئے 18.74 ارب کی فراہمی کی سمری مزید غور کےلئےمؤخر کر دی گئی۔

 آزاد کشمیر کو پاسکو سے 1.52 ارب کی اضافی گندم کی فراہمی کی منظوری بھی اجلاس میں دی گئی۔

ای سی سی نے ڈیفنس سروسز سمیت  مختلف اداروں کےلئے 16.6 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دی ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div