Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان کیلئے عطیہ اور خریدا گیا سامان لے کر 2خصوصی جہاز چین سے روانہ 

اپ ڈیٹ 14 مئ 2020 09:13am
فائل فوٹو

 بیجنگ :کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پاکستان  کیلئے عطیہ اور خریدا گیا سامان لے کر 2خصوصی جہاز چین سے روانہ  ہوگئے۔

بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ بیجنگ نے کہا ہے کہ پاکستان  کیلئے عطیہ اور خریدا گیا سامان لے کر 2خصوصی جہاز چین سے ہوئے۔

ترجمان کے مطابق ایک جہاز شنگھائی اور دوسراچنگڈو سے کورونا سے نمٹنے کا سامان لے کر آج صبح پاکستان روانہ ہوا،دونوں طیاروں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی سوٹ کٹس،ماسک اوردیگر سامان شامل ہے۔

پاکستانی سفارتخانے کا کہنا  ہے کہ یہ دونوں ممالک کی فولاد جیسی دوستی کو مزید مضبوط بنائے گی۔

یاد رہے کہ اب تک چین میں پاکستانی سفارتخانہ 25پروازوں سے طبی سامان پاکستان بھجوا چکا ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div