Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

دنیا بھر میں کورونا وائرس نے 3 لاکھ سے زائد افراد کی جان لے لی

اپ ڈیٹ 15 مئ 2020 06:32am
فائل فوٹو

نیویارک:دنیا بھر میں کورونا وائرس نے 3 لاکھ سے زائد افراد کی جان لے لی جبکہ وائرس سے اب تک 44لاکھ 94ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، دنیا بھر میں مہلک وائرس سے ہلاکتیں 3لاکھ سے تجاوز کرگئیں جبکہ 24گھنٹے میں 3900سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث مزید ایک ہزار 3افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد 86ہزار 227ہوگئی۔

کورونا وائرس سے 24گھنٹوں میں برطانیہ میں مزید 428، برازیل میں 397، فرانس میں 351، اٹلی میں 262اور اسپین میں 217افراد ہلاک ہوگئے۔

کورونا سے  ایک دن میں بھارت میں 98، ایران میں 71، ترکی میں 55اور سعودی عرب میں مزید 10افراد جاں بحق ہوگئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 44لاکھ 94ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div