Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
08 Shawwal 1445  

'لاک ڈاؤن سے15کروڑ لوگ متاثرہوئے، یورپ یا چین جیسا لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے'

شائع 15 مئ 2020 01:11pm
فائل فوٹو

وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں ہمیں طبی عملےکی پریشانیوں کااحساس ہے۔ابھی تک کورونا کا کوئی علاج نہیں ہے۔ دنیابھرکامیڈیکل اسٹاف جہاد کررہاہے۔ماہرین کہہ رہےہیں رواں سال ویکسین نہیں آسکتی۔لاک ڈاؤن میں نرمی سےکوروناوائرس زیادہ پھیلا۔ہمیں کورونا وائرس کےساتھ رہنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کوروناکی صورتحال پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا لاک ڈاؤن کےمعاشرےپراثرات کابھی جائزہ لیاہیں۔ہم نےعوام کو8ارب ڈالرز کا پیکج دیا۔ہم نےمحدودوسائل کےباوجود بڑاپیکج دیا۔ہم یورپ یا چین جیسا لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے۔پاکستان میں یورپ سے زیادہ غربت ہے۔

انہوں نے کہا ڈھائی کروڑ مزدوریومیہ اجرت پرگزارا کرتےہیں۔لاک ڈاؤن سےدیہاڑی دارطبقہ سب سےزیادہ متاثرہوا۔لاک ڈاؤن سے15کروڑ لوگ متاثرہوئےہیں۔میڈیکل کمیونٹی بتائےمتاثرین کا کیا کریں۔ہم نے 12ہزارفی کس دیےہیں۔

وزیر اعظم نے کہاکورونا وائرس کی تعداد میں ابھی اضافہ ہونا ہے۔مجبوری میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی اجازت دی۔ہم نےروزگارنہ دیا تولوگوں کےبھوک سےمرنےکاخدشہ ہے۔ملک کےسفیدپوش طبقےکی بھی ہمیں فکر ہے۔ہم لوگوں کو بھوک سےمرنےسےبچارہےہیں۔ملک میں پولیو مہم بھی متاثر ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارےاقدامات کی وجہ سےپاکستان میں حالات کنٹرول میں ہیں۔جون کےآخرتک حالات کنٹرول میں دیکھ رہےہیں۔ہر100متاثرین میں سےصرف3یا4کواسپتال جانےکی ضرورت ہوتی ہے۔جوبھی کاروبار کھولےگا ایس اوپیز پرعمل کرناہوگا۔کاروبار کا مالک ایس او پیز کا ذمہ دارہوگا۔پوری قوم کو ایس او پیز پرعمل کرنا ہے۔

انہون نے مزیدکہا جہاں بھی کیسزبڑھیں گےوہاں لاک ڈاؤن کرناپڑےگا۔فیکٹری میں کیسزآئےتوفیکٹری کو سیل کرناپڑےگا۔عوام سےکہوں گا آپ نے احتیاط کرنی ہے۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ ہم تمام فیصلے مکمل مشاورت سے کرتےہیں۔ٹرانسپورٹ چلانےسےکیسزتیزی سےپھیلیں گے۔ٹرانسپورٹ چلانےسےمتعلق تاحال کوئی فیصلہ  نہیں ہوسکا۔وائرس کی وجہ سےسب سےزیادہ متاثرغریب طبقہ ہے۔پبلک ٹرانسپورٹ غریب طبقےکےلئےہوتی ہے۔ٹرانسپورٹ نہ ہونےسےغریب طبقہ متاثر ہوتاہے۔سب سے گزارش ہےکہ پبلک ٹرانسپورٹ کھول دیں۔بیروزگار ہونےوالوں کو کیش ٹرانسفر کیاجائےگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div