Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 13 ہزار سے تجاوز

اپ ڈیٹ 17 مئ 2020 07:12am
فائل فوٹو

نیویارک:دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار تجاوزکرگئیں جبکہ مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 47 لاکھ 21 ہزار 846 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 25 لاکھ 96 ہزار 429 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 44 ہزار 827 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 18 لاکھ 12 ہزار 157 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک تاحال امریکا ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 90 ہزار 113 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 7 ہزار 773 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں میں 10 لاکھ 78 ہزار 428 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 248 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 39 ہزار 232 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 76 ہزار 505 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 563 ہو چکی ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 ہزار 537 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 43 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 34 ہزار 466 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 161 ہو گئی۔

برازیل میں کورونا وائرس 15 ہزار 662 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 511 تک جا پہنچی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 31 ہزار 763 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 24 ہزار 760 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 27 ہزار 625 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 79 ہزار 365 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8ہزار 27 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 76 ہزار 244 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 96 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 48 ہزار 67 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 ہزار 937 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 18 ہزار 392 ہو گئے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے 2 ہزار 872 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 90 ہزار 927 ہو گئی۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 947 اور اس سے اموات 4 ہزار 633 ہوگئی ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 302 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 52ہزار 16 تک جا پہنچی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div