Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

پنجاب :لاک ڈاؤن میں نرمی ،4روز کیلئے دکانیں اور بازار کھل گئے

اپ ڈیٹ 18 مئ 2020 07:11am
فائل فوٹو

لاہور:پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد دوسرے ہفتے بھی4روز کیلئے دکانیں اور بازار کھل گئے ،حکومت نے شاپنگ پلازہ اور بڑے مالز بھی کھولنے کی اجازت دے دی،صبح 8بجے سے شام 5بجے تک طے شدہ ایس او پیز کے تحت کاروبار کیا جا سکے گا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے ہفتے میں 4دن لاک ڈاؤن میں نرمی کا دوسرا ہفتہ ہے،حکومت کی اجازت کے تحت ریٹیل شاپس، سیلون، کاروباری مراکز اور بازار کھول گئے۔

 ہفتے کے روز حکومت نے شاپنگ مالز کو بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دے دی ہے، یہ تمام کاروبار پیر سے جمعرات صبح 8بجے سے شام 5بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اشیائے ضرویہ کیلئے متعلقہ کاربار جیسا کہ کریانہ اسٹورز، تندور، گراسری اسٹورز، جنرل اسٹورز، پوسٹل اور کورئیر سروسز ہفتے میں ساتوں دن سروسز دیتے رہیں گے۔

گزشتہ روز حکومت نے مختلف شعبوں سے متعلقہ 26دیگر انڈسٹریز کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی ہے،جن میں فوڈ انڈسٹری، پولٹری فیلڈ رائس ملز، لائیو اسٹاک سے متعلقہ کاروبار، کھاد، حفاظتی لباس اور متعلقہ اشیاٗ تیار کرنے والی انڈسٹری، اسٹوریج، پرنٹنگ، پیکنگ، دودھ اور دودھ سے بننے والی اشیا، سینی ٹائرز،صابن، ٹشو پیپرز، آئل اینڈ گیس پرڈوکشن کمپنیز، پاک عرب ریفائنری، کھاد بنانے والے فیکٹریاں اور دیگر انڈسٹریز کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

دوسری جانب تاجروں نے تمام بازار 24گھنٹے کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتےہوئے  احتیاطی تدابیر پر عمل کرانے سے بھی انکار کردیا ،کہا کہ حکومتی ہدایات پر عمل کرانا دکانداروں کے بس کی بات نہیں۔

تاجروں نے حکومت کو فوج اور رینجرز کی مدد لینے کا مشورہ دے ڈالا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div