Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

برطانوی حکومت کا کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کا دعویٰ

اپ ڈیٹ 18 مئ 2020 07:11am
فائل فوٹو

لندن :برطانوی حکام نے دعویٰ کیا ہےکہ برطانیہ ستمبر تک کوروناوائرس کی ویکسین بنانےوالا دنیا کا پہلا ملک بن سکتاہے، ویکسین بنانے کیلئے سائنسدانوں کو 84ملین پاؤنڈزکےفنڈزفراہم کرنےکا اعلان بھی کردیا گیا۔

کورونا وائرس کیخلاف ویکسین کےحوالےسے خوشخبری آگئی!برطانوی حکومت نےویکسین کی تیاری کا دعویٰ کردیا ۔

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں رواں سال ستمبر تک کورونا ویکسین کی3کروڑ ڈوزز تیار ہوجائیں گی،جس کےبعد برطانوی شہریوں کو ویکسین میسرہوسکتی ہے۔

 برطانوی بزنس سیکرٹری کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی نےآسٹرا زینکانامی کمپنی کے ساتھ ویکسین کی تیاری  اورکمرشل بنیادوں پر تقسیم کیلئے عالمی لائسنس حاصل کر لیاجبکہ ویکسین تیار کرنے والے سائنسدانوں کو برطانیہ کی جانب سے 84 ملین پاؤنڈزکےفنڈزدینےکابھی اعلان کیا گیا۔

برطانوی بزنس سیکرٹری نے کہا کہ ویکسین فی الحال کلینیکل ٹرائلزسے گزر رہی ہے اگر یہ کامیاب ہوئی توسب سے پہلے برطانیہ اسے حاصل کرے گا۔

برطانیہ میں کورونا  سے  اب تک  34ہزار600سے زائدافراد ہلاک جبکہ 2لاکھ43ہزار690سےزائد افرادکورونا وائرس سے متاثرہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div