Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

بھارت سےجارجیا جانے والےکارگو طیارے کی اسلام آباد میں لینڈنگ

اپ ڈیٹ 18 مئ 2020 09:05am
فائل فوٹو

بھارت سے جارجیا جانے والے کارگو طیارے کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ  ہوئی، فیول کم ہونے پر کپتان نے اجازت طلب کی جس پر لیڈنگ کی اجازت دی گئی، ری فیولنگ کے بعد کارگو پرواز دوبارہ روانہ ہو گئی۔

ایک طرف بھارت مسلمانوں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے تو دوسری طرف پاکستان انسانی ہمدردی اور پروفیشنل کردار ادا کرنے میں تاخیر نہیں کرتا،ایسا ہی رویہ بھارت سے جارجیا جانے والے کارگو طیارے کیساتھ نبھایا گیا۔

بھارتی شہر کلکتہ سے پروان بھرنے والے طیارے کے کپتان نے دوران پرواز فیول کم ہونے پر کنڑول ٹارو سے رابطہ کر کے لینڈنگ کی اجازت مانگی تو اے ٹی سی سے اجازت ملنے پر طیارے  نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

ذرائع کے مطابق ری فیولنگ کے بعد کارگو پرواز جارجیا  کیلئے دوبارہ روانہ ہوگئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div