Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 16 ہزار 671 ہو گئیں

اپ ڈیٹ 18 مئ 2020 07:11am
فائل فوٹو

روم:دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 16 ہزار 671 ہو گئیں جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 48 لاکھ 1 ہزار 875 ہو چکی ہے ۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 26 لاکھ 27 ہزار 34 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 44 ہزار 783 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 18 لاکھ 58 ہزار 170مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

دنیا کےکئی ممالک میں کورونا کےوارتاحال جاری ہیں،روس اور برازیل میں صورتحال کافی پریشان کن ہے  متاثرہ مریض اور  اموات بڑھنے لگے۔

روس میں متاثرہ مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافےکے بعد دوسرے نمبر پرآگیا ،24گھنٹوں میں مزید 10ہزارافراد وائرس کاشکارہوئے ۔

روس میں اب تک کورونا وائرس سے 2لاکھ81ہزارسے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ 2ہزار630سےزائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ادھر برازیل میں بھی صورتحال کافی نازک ہے ،ساؤپالو کےمئیر کا کہنا ہےاسپتال مریضوں سےنوے فیصد تک بھرچکے ہیں،جس کےباعث آئندہ 2ہفتوں میں صحت کا نظام مفلوج ہو سکتا ہے،برازیل میں 2لاکھ 41ہزاروائرس سے متاثر جبکہ اموات 16ہزار سے زائد ہوگئیں ۔

دوسری جانب اٹلی ،اسپین اور یونان سمیت بیشتریورپی ممالک میں کورونا کے باعث اموات اورکیسزکی شرح میں واضح کمی آنےلگی،جس کےبعد آج سے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کی جارہی ہے۔

اٹلی میں آج سے ریسٹورینٹس ،کیفے اور ہیئرڈریسرزسمیت دیگردکانوں کو کھولنےکی اجازت ہوگی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 31 ہزار 763 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 24 ہزار 760 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں بھی پابندیوں میں مرحلہ وارنرمی کی جارہی ہے جبکہ بیلجیئم میں سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ اسکول کھول گئے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 77 ہزار 719 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 650 ہو چکی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div