Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے میں فلور ملز بند

شائع 18 مئ 2020 03:09pm

پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے میں آج سے فلور ملز بند کر دی گئیں۔ ملز مالکان نے گزشتہ روز تینوں صوبوں میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے فیصلے کے مطابق فلور ملز نے مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی روک دی ہے۔ فلور ملز مالکان نے چند روز قبل بیس کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بیس روپے کا اضافہ کیا تھا۔

فلور مل مالکان کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک انھیں گندم خریدنے کی مشروط اجازت دے رہا ہے، جبکہ فلور ملوں پر چھاپے  بھی مارے جا رہے ہیں۔

پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ گھوسٹ فلور ملیں حکومت کو بلیک میل کر رہی ہیں تاہم وہ کسی کو من مانی نہیں کرنے دینگے۔ فلور مل مالکان آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا یکطرفہ فیصلہ نہیں کر سکتیں۔ فلور ملوں کو 72 گھنٹے کا سٹاک رکھنے کی اجازت پر مکمل عمل ہو رہا ہے، گندم خریداری مہم کے بعد فلور ملوں کو زیادہ کوٹہ رکھنے کی اجازت دے دینگے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div