Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کورونا کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس

شائع 18 مئ 2020 03:20pm
فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں ‏ٹرین بحالی، شاپنگ مالز کھولنے سمیت اہم فیصلے ہوئے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کرونا وائرس سے متعلق اعلی سطح ‏اجلاس ہوا۔  اجلاس میں سپریم کورٹ میں کرونا سے متعلق ہونے والی سماعت پر بریفنگ دی ‏گئی۔ اور ٹرین آپریشن کی بحالی سمیت اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار ‏اور شاپنگ مالز کھولنے سے متعلق فیصلہ کرتے ہوئے انہیں کھولنے کی اجازت ‏دی گئی ہے۔ہفتہ اتوار کو بھی مالز کھولنے کی ممانعت نہیں ہو گی۔

 شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دی۔ سندھ ‏حکومت نے ٹرین بحالی ایشو پر بہت سیاست کی ہے۔ اپوزیشن اس وبا پر سیاست ‏کر رہی ہے۔۔ہمیں ملکر اس وبا سے نجات حاصل کرنی چاہیے۔

 شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے،کورونا وائرس پتہ نہیں کب ‏تک چلے۔ لاک ڈاون کی پالیسی دیرپا نہیں ہو سکتی۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ ‏احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div