Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

نیب کی وزارت خارجہ کے افسران کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

اپ ڈیٹ 19 مئ 2020 04:07pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب) نے وزارت خارجہ کے افسران کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

 چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا،جس میںوزارت خارجہ کےافسروں کیخلاف ریفرنس دائرکرنےکی منظوری دے دی گئی۔

ملزموں پرجکارتہ میں پاکستان سفارت خانے کی عمارت فروخت کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

نیب اجلاس میں ‏سابق وفاقی وزیر اکرام خان درانی اور‏آصف زرداری کی پولیٹیکل سیکریٹری رخسانہ بنگش کیخلاف انکوائری کی بھی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں ‏وزارت مذہبی امور کے افسران اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کیخلاف شکایات کی جانچ پڑتال کی منظوری دے دی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div