Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سب سے زیادہ کیسز ہونا امریکا کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

اپ ڈیٹ 20 مئ 2020 09:31am
فائل فوٹو

واشنگٹن :امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہونےپر امریکا کو  قابل فخرقرار دے دیتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ کیسز ہونا امریکا کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے۔

کورونا متاثرین کےحوالےسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نرالی منطق سامنے آگئی ،کورونا سےسب سے زیادہ متاثرہونےپرامریکا کو قابل فخر قرار دے ڈالا۔

امریکی صدر نےکہاکہ سب سے زیادہ کیسزہوناامریکاکیلئے ایک اعزازکی علامت ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 15لاکھ 70ہزار 500سے زیادہ افراد متاثرجبکہ 93ہزار 530سے زائداموات ہوچکی ہیں۔

ادھرکوروناسے بچاؤ کیلئے ہائیڈرو کلورو کین استعمال کرنےکے مشورےپراسپیکرنینسی پلوسی نے صدر پرتنقید کی توٹرمپ نےشدید ردعمل کااظہارکیا ۔

ڈونلڈٹرمپ نے پلوسی کوذہنی بیمارعورت قرار دیا جبکہ پلوسی بھی خاموش نہ رہیں ٹرمپ کوسخت موٹا کہہ ڈالا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کوبھی تنقید شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا وہ عالمی ادارہ چین کی کٹھ پتلی بن چکا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو دھمکی دی کہ 30دن کےاندرادارے میں اہم تبدیلیاں متعارف کرائےورنہ امریکا کی طرف سےفنڈنگ کے خاتمے کیلئے تیار رہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div