دنیابھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 24ہزار 958 ہوگئیں

ویب ڈیسک |


دنیابھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 24ہزار 958 ہوگئیں

روم :دنیابھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 24ہزار958ہوگئیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعدا د49 لاکھ سے بڑھ گئی۔

دنیابھرمیں کورونامتاثرین کی تعداد 49لاکھ 88ہزار 831ہوگئیں جبکہ موات میں بھی اضافہ ہوا ہے ،ہلاکتوں کی تعداد3لاکھ25ہزارکے قریب پہنچ گئی۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 93 ہزار 533 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 70 ہزار 583 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں میں 11 لاکھ 15 ہزار 870 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 249 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 61 ہزار 180 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 ہزار 837 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار941 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 78 ہزار 803 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 778 ہو چکی ہیں۔

برازیل میں کورونا وائرس 17 ہزار 983 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 885 تک جا پہنچی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 35 ہزار 341 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 818 ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 32 ہزار 169 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 26 ہزار 699 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 22 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 80 ہزار 809 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 193 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 77 ہزار 827 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 199 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 51 ہزار 615 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 119 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 24 ہزار 603 ہو گئے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے 3 ہزار 303 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 750 ہو گئی۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 965 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 329 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 59 ہزار 854 تک جا پہنچی ہے۔