Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ملک بھرمیں شب قدرآج عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی

اپ ڈیٹ 20 مئ 2020 09:31am
فائل فوٹو

اسلام آباد،کراچی :ملک بھر میں شب قدر آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی،ملک و قوم کی سلامتی اور کوروناوائرس کی وباء سے محفوظ رہنےکیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی ۔

ہزارمہینوں سےافضل،لیلتہ القدرکی تلاش کیلئے ملک بھر میں شب قدر آج انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

مساجد میں نوافل،تلاوت قرآن،ذکر واذکاراوردعاؤں کےذریعےرب سےاستغفاراوراس کی رحمت طلب کی جائےگی۔

اس موقع پرملک کی سلامتی واستحکام، امت مسلمہ کی سربلندی، دہشتگردی کے خاتمے اور دیگر تمام مسائل خصوصاً کورونا وائرس سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

لیلٰة القدر نہایت ہی بابرکت ہےجس میں اللہ تعالیٰ اپنی خاص رحمتوں کا نزول فرماتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div