Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سٹیزن پورٹل:شہری شکایات کے حل پر غیرمطمئن ،وزیراعظم کا تحقیقات کا حکم

اپ ڈیٹ 20 مئ 2020 03:01pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان سٹیزن پورٹل پر اداروں کی جانب سے شکایات میں کوتاہی برتنے پروزیراعظم عمران خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اداروں کیخلاف شکایات پر تحقیقات کا حکم دے دیا ۔

پاکستان سٹیزن پورٹل پر اداروں کی جانب سے شکایات میں کوتاہی برتنے اور شہریوں کی جانب سے شکایات کے حل پر عدم اطمینان کا وزیراعظم آفس نے نوٹس لے لیا ۔

  ذرائع کے مطابق وزیر اعظم  نے اظہار برہمی کرتے ہوئے اداروں کیخلاف شکایات پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ شہریوں کی شکایات پر متعقلہ اداروں کے بیانات میں تضاد سامنے آیا ہے جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر 1 لاکھ 6 ہزار شکایات کو دوبارہ  کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،یکم جنوری سے 30 اپریل تک حل کی جانے والی شکایات کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق،شہریوں کی شکایات کے حل سے متعلق اداروں نے غلط بیانی کی، شہری اداروں کی جانب سے شکایات کے حل پر مطمئن نہیں تھے،شکایات کو دوبارہ کھول کر ان کا میرٹ پر حل یقینی بنایا جائے گا۔

وزیر اعظم آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق سے 12 ہزار 340 ، پنجاب سے17 ہزار 661، سندھ سے 3 ہزار 256، خیبر پختونخوا سے 5 ہزار 346 جب کہ بلوچستان سے 482 شکایات دوبارہ کھولی جائیں گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div