Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 48091ہوگئی

شائع 21 مئ 2020 09:36am
فائل فوٹو

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد48091ہوگئی جبکہ1017افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

ملک بھر  میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید 2ہزار193نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد48ہزار 091ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج21مئی بروز جمعرات کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید798مریض سامنے آئےجبکہ 8ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

پنجاب میں 697،اسلام آباد میں 97اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے4کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ پنجاب میں7 اور اسلام آباد میں ایک مریض  کورونا وائرس کے باعث جان سے گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد18ہزار964ہوگئی جبکہ پنجاب  میں17ہزار382افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں6ہزار815،بلوچستان میں2ہزار968،اسلام آباد میں1ہزار1235، گلگت بلتستان میں579اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے148کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید32مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد1017ہوگئی۔

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں351افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 316،پنجاب میں 297، بلوچستان میں38،اسلام آباد میں 10 اور گلگت بلتستان  میں4 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے باعث ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سینٹر کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا سےمتاثرہ32ہزار919مریض زیر علاج ہیں،ایک روز میں 1054افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 14ہزار155ہوچکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران15 ہزار346کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے2ہزار193افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 4لاکھ29ہزار 600افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div