Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ہندوتوا انتہاپسندی کی پیروکار مودی سرکار جنگی جرائم کررہی ہے،وزیراعظم

اپ ڈیٹ 21 مئ 2020 03:25pm
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 9لاکھ بھارتی فوجی کشمیریوں پر بدترین ظلم ڈھارہے ہیں ،ہندوتوا انتہاپسندی کی پیروکار مودی حکومت جنگی جرائم کررہی ہے،کشمیرکی آبادیاتی تبدیلی چوتھی جینوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے  کہا ہے کہ بھارت کے9لاکھ عسکری اہلکار کشمیریوں پر بدترین ظلم ڈھارہےہیں،کل ان  فوجیوں نے سری نگر میں 15 گھر نذر آتش کردیئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوتوا پر ایمان رکھنےوالی قابض مودی سرکارچوتھےجینیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتےہوئے آبادی کاتناسب بدلنےکے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کی مرتکب ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں ان گھروں کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

عمران خان نے مزیدکہا میں دوبارہ دہرا رہا ہوں کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری قتلِ عام سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت کی جانب سے ایک جعلی کارروائی (فالس فلیگ آپریشن) کے امکانات نہایت روشن اور واضح ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div