Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

جاپان کیلئے پی آئی اے کی واحد خصوصی پرواز منسوخ کردی گئی

اپ ڈیٹ 21 مئ 2020 09:44am
فائل فوٹو

اسلام آباد:جاپان کیلئےپی آئی اےکی واحدخصوصی پروازمنسوخ کردی گئی،خصوصی پرواز نےآج جاپان روانہ ہونا تھا۔

ذرائع کے مطابق،جاپان کیلئےپی آئی اےکی واحدخصوصی پروازمنسوخ کردی گئی،پی آئی اے کی پروازپی کے8862نےآج جاپان روانہ ہوناتھا،مسافروں نے ڈھائی لاکھ روپےکےیکطرفہ ٹکٹ خریدےتھے۔

سینکڑوں پاکستانی جاپان جانےکیلئےپی آئی اےکی پروازکےمنتظر ہیں،کاروباری افراداورطلبہ کے ویزوں کی معیاد ختم ہونےلگی۔

ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی جاپان میں پھنسے ہوئے ہیں،پاکستانیوں کی مشکلات کے حل کیلئےکوئی انتظامات نہیں کئےگئے،بعض پاکستانیوں کے ویزےختم ہوگئے،کئی کی معیادختم ہونےکےقریب  ہے جبکہ جاپان میں پاکستانی پروازوں کی آمد پرکوئی پابندی عائد نہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div