Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

سیز فائرمعاہدےکی خلاف ورزی،سینئر بھارتی سفارتکار دفترخارجہ طلب

شائع 21 مئ 2020 09:43am
فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان میں متعین بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکارکو مسلسل دوسرے دن دفترخارجہ طلب کیا گیا، ایل او سی پرسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی پراحتجاج ریکارڈ کرایا گیا ۔

  بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہو سکا، 20 مئی کوچڑی کوٹ سیکٹر میں بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری ایک شہری شدید زخمی ہوگیا ۔

 دفترخارجہ کے مطابق بھارتی قابض افواج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر  کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ،پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو آج ایک بار پھر دفترخارجہ طلب کر کے  ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔

 ترجمان نے کہاکہ رواں برس بھارت اب تک جنگ بندی کی 1102مرتبہ خلاف ورزیاں کرچکا ہے ،بھارت اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے ۔

 ترجمان  دفترخارجہ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کو ایل او سی کی معائنے کی اجازت دی جائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div