Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

بابر اعظم اور ویرات کوہلی دونوں ہی ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، عمران طاہر

شائع 21 مئ 2020 01:53pm

پاکستانی نژاد جنوبی افریقن لیگ اسپنر عمران طاہر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی دونوں ہی ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، دونوں کے خلاف گیند کرتے وقت محتاط رہنا پڑتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مشکل صورت حال ہے،  وائرس سے بہت کچھ تبدیل ہورہا ہے اور ہمیں فی الحال اس کے ساتھ چلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کہیں سے شروع کرنی ہے تو یہ قدم اٹھانا پڑے گا، تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کا ہونا کافی عجیب لگے گا۔

پاکستانی نژاد لیگ اسپنر نے مزید کہا کہ یہ ایسی صورت حال ہے جس پر ہمارا کنٹرول نہیں ہے، مگر ہمیں کرکٹ شروع کرنے کیلئے ایسا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران سیلیبریشن کرنے سے خود کو روکنا خاصا مشکل ہوگا، کچھ کھلاڑیوں کا سلیبریشن کا انداز قدرتی ہوتا ہے ان کیلئے خود کو روکنا مشکل ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div