Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

'کراچی آج بڑے سے دیہات کا منظر پیش کررہاہے'

شائع 21 مئ 2020 03:53pm
فائل فوٹو

 متحدہ قومی موومنٹ کےسربراہ خالد مقبول صدیقی نےکہاہےکہ گزشتہ پچاس برسوں سے سندھ کے شہری علاقے کے لوگوں کے حقوق کو پامال کیا گیا۔جاگیردارانہ حکومتیں یہاں جعلی مردم شمار کی بنیاد پر مسلط ہیں۔ سندھ پبلک سروس کمیشن میں اس بار151افراد میں ایک بھی اردواسپیکنگ کو شامل نہیں کیاگیا۔کراچی آج بڑے سے دیہات کا منظر پیش کررہاہے۔

 متحدہ سربراہ نے بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  سندھ حکومت کےخلاف چارج شیٹ جاری کردی۔

خالد مقبول صدیقی نے  کہا شہری علاقوں کے حقوق پچاس برسوں سے سلب کئے جارہے ہیں۔ ملک کو چلانےوالا کراچی آج پینے کے پانی کو ترس رہاہے۔ شہرکو دیکھیں تودیہات کا منظر پیش کررہاہے۔

 خالدمقبول صدیقی نےکہاکہ جاگیردارانہ حکومتیں جعلی مردم شمار کی بنیاد پر مسلط ہیں۔ تین کروڑ کی آبادی کےشہر کی آبادی  ایک کروڑ دیکھائی گئی۔

انہوں نے  کہاکہ چیف جسٹس پشاور بی آرٹی کی طرح  کراچی کے کےفورمنصوبے کا بھی نوٹس لیں۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن میں 151لوگوں میں ایک بھی اردو اسپیکنگ کو شامل نہیں کیاگیا۔

 متحدہ سربراہ نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ خدا کےلئے کوئی ایسا فیصلہ کریں کہ سندھ کے شہری علاقے کے لوگ خود کو برابر کا پاکستانی محسوس کریں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div