Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

'مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل کے اجراء کے قانون کو مسترد کرتے ہیں'

شائع 21 مئ 2020 04:06pm
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی۔ فائل فوٹو

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے ڈومیسائل کے اجراء کے قانون کو مسترد کرتا ہے اورمقبوضہ کشمیرمیں ڈومیسائل سمیت دیگر اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارتی قابض فوج مقبوضہ کشمیرمیں جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں ڈومیسائل کے اجراء کے قانون کو مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ 17 اور 18 مئی کو بھارت کی طرف سے کھوئی رٹہ اور نکیال سیکٹرز میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی بھارت اب تک رواں سال 1102 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کے غیر جانبدارانہ کمیشن کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں ڈومیسائل کے قانون کو مسترد کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے او آئی سی نے جموں و کشمیرکے تنازع کو اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کا قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی حمایت کی ہے۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان کابل میں افغان سیاسی قیادت کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔پاکستان ایک جمہوری اور پر امن افغانستان چاہتا ہے جس کے ہمسایہ ممالک سے مثبت تعلقات ہوں۔افغانستان میں امن کےلئے مفاہمتی عمل کی حمایت جاری رکھیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ فرانس سے 150 سپین سے 105 اور جدہ سے 250 پاکستانی وطن واپس آئے ہیں  ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div