Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ثقلین مشتاق کوپی سی بی میں ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرڈیویلپمنٹ مقررکئے جانے کا قوی امکان

شائع 23 مئ 2020 12:51pm
فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کےسابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کوپی سی بی میں ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرڈیویلپمنٹ مقررکئے جانے کا قوی امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں کرکٹ کی ترقی کےلئےچارعہدوں پرتقرریوں کےلئے اشتہاردیا تھا۔

برطانیہ میں مقیم سابق پاکستانی اسپنرثقلین مشتاق نےہیڈآف انٹرنیشنل پلیئرڈیویلپمنٹ کےعہدےکےلئے درخواست دی تھی۔

ذرائع کےمطابق ان کی اس عہدے پرتعیناتی یقینی ہے۔ہیڈآف انٹرنیشنل پلیئرڈیویلپمنٹ کی ذمہ داریوں میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت اورانہیں ٹریننگ دےکر پاکستان ٹیم کےلئےورلڈ کلاس کرکٹرزبنانا شامل ہوگا۔

ثقلین مشتاق انگلینڈ،نیوزی لینڈ،ویسٹ انڈیز،آسٹریلیا اوربنگلا دیش کی ٹیموں کےساتھ بھی کام کرچکےہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div