Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

آئی سی سی نے کرکٹ کی واپسی کےلئے گائیڈ لائنز جاری کردیں

شائع 23 مئ 2020 01:17pm

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ کی واپسی کی گائیڈ لائنز جاری کردیں ۔کھلاڑی گیند چمکانے کےلئے تھوک کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔ وکٹ لینے کے بعد کھلاڑی ہاتھ ملائیں گے، نہ گلے مل سکیں گے۔

آئی سی سی نے حفاظتی گائیڈ لائنزجاری کردیں گیندچمکانے کےلئے تھوک کا استعمال نہیں ہوگا۔بولرز چہرے کو چھونے سے گریز کریں۔ہاتھووں پر باربار سینٹی ٹائرزز لگائیں۔فیلڈ میں کھلاڑی اپنا سامان اپنے پاس رکھے گا۔امپائرز دستانے پہن کر گیند کو چھوئیں گے۔

احتیاطی تدابیر کے تحت کھلاڑی جشن نہیں مناسکیں گے،ہاتھ ملائیں گے نہ ایک دوسرے سے گلے ملیں گے۔ہائی فائیو پر بھی پابندی ہوگی۔بیرون ملک سفر کےلئے ٹیموں کو چارٹرڈ فلائٹس میں سفرکرنےکامشورہ دیاگیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div