Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

طیارہ حادثے میں جاں بحق آٹھ مسافروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

شائع 23 مئ 2020 05:40pm

طیارہ حادثے میں جاں بحق آٹھ مسافروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ میجر شہریاران کی اہلیہ اور ان کے دو بچوں  کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی گئی، بیشترمسافروں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ہوگی۔

 طیارہ حادثے کے بعد کراچی کی فضا سوگوار ہے۔ میجر شہریار ان کی اہلیہ اور دو بچوں کی نماز جنازہ بہادر آباد کی مسجد میں ادا کی گئی ۔

 نماز جنازہ میں کور کمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل ہمایوں عزیز کے علاوہ سیاسی   و سماجی شخصیات کے علاوہ اہل محلہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس سے قبل گلبہار سے تعلق رکھنے والے وقاص جاوید انکی اہلیہ ندا کی نماز جنازہ گلبہار میں ادا کی گئی۔ وقاص کے دونوں بچوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

 گھوٹکی کے رہائشی 25 سالا فرحان قادر کلوڑ کی نماز جنازہ عادل پور میں ادا کی گئی۔

فرحان  لاہور کی ایک نجی ٹیکسٹائل ملز میں بطور انجنیئر ملازمت کرتے تھے۔طیارہ حادثے میں بیشتر مسافروں کی شناخت ممکن نہیں رہی شناخت اب ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ہوگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div