Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

ترک صدرکاوزیراعظم عمران خان کوٹیلی فون ، طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

اپ ڈیٹ 26 مئ 2020 11:39am
فائل فوٹو

اسلام آباد:ترک صدررجب طیب اردوان اور ابوظہبی کے ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان کوفون کیا اورطیارہ حادثے پرافسوس کااظہار کیا۔

ترک صدررجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے مشکل گھڑی میں ترک عوام کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت اور تعاون کے عزم سے آگاہ کیا۔

 رجب طیب اردوان نے کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کے ساتھ پیش آنے والے حادثے میں جانی نقصان پربھی اظہارافسوس کیا ۔

 دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پاکستان اورترکی کی مشترکہ کاوشوں پربھی اتفاق کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدرسے گفتگومیں مقبوضہ کشمیراوربھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کشمیری دہرے لاک ڈاون کا شکار ہیں ،عالمی برادری کو بھارت میں مسلمانوں کیخلاف تخریب کاری کومسترد کرنا چاہیئے۔

 عمران خان نے ترک صدر کو کورونا وائرس کی انسداد کیلئے کئے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا  اوروبا ءکی روک تھام کیلئے ترکی کی جانب سےفراہم کی گئی امداد پر شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کو ابوظہبی کے ولی عہد اورعرب امارات کے ڈپٹی سپریم کمانڈرمحمد بن زاہد النیہان نے ٹیلی فون کرکے کراچی میں طیارہ حادثہ میں جانی نقصان پرافسوس کا اظہارکیا ۔

 وزیراعظم نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور پاکستان بھیجنے کے انتظامات پرابوظہبی کے ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

عمران خان نے پاکستان میں کورونا وائرس سے متعلق کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا،تینوں رہنماؤں میں عید کی مبارک  باد کا تبادلہ بھی ہوا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div