Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 59ہزار 151ہوگئی

اپ ڈیٹ 27 مئ 2020 05:30am
فائل فوٹو

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد59ہزار151ہوگئی جبکہ1225افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

ملک بھر  میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے،گزشہ 24گھنٹےکےدوران مزید 1ہزار356نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد97ہزار 151ہوگئی۔

کل کے کیسز کی صورتحال

آج26مئی بروز منگل کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید725مریض سامنے آئےجبکہ 15ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

پنجاب میں 577،اسلام آباد میں 87اوربلوچستان میں کورونا وائرس کے61کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ پنجاب میں15مریض  کورونا وائرس کے باعث جان سے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد22ہزار934ہوگئی جبکہ پنجاب  میں20ہزار654افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں8ہزار080،بلوچستان میں3ہزار468،اسلام آباد میں1ہزار728، گلگت بلتستان میں630اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے211کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید30مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد1197ہوگئی۔

کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں408افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 369،پنجاب میں 352، بلوچستان میں41،اسلام آباد میں17 اور گلگت بلتستان  میں8 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے 726اسپتالوں میں کوروناسے متاثرہ38 ہزار194مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 407مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ایک روز میں 832افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18ہزار314ہوچکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران7 ہزار252کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1ہزار356افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 4لاکھ90ہزار 908افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div