Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سعودی عرب نے مرحلہ وار لاک ڈاون میں نرمی کااعلان کردیا

اپ ڈیٹ 26 مئ 2020 11:37am
فائل فوٹو

ریاض:سعودی وزارت داخلہ نے باعث مرحلہ وار لاک ڈاون میں نرمی کااعلان کردیا ،31مئی سےمکہ کے علاوہ تمام مساجد میں جمعہ اور فرض نمازیں جماعت کے ساتھ ادا کی جائیں گی جبکہ تمام پرائیویٹ اور حکومتی ادارے بھی  کھل جائیں گے۔

سعودی وزارت داخلہ نے وزارت صحت کی ہدایت پر مرحلہ وارلاک ڈاون میں نرمی اور ختم کرنے کااعلان کردیا ۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ جمعرات سے شروع ہونے والے پہلے مرحلے میں ملک بھر میں 24 گھنٹوں کیلئے نافذ کرفیو کے دورانیے کو کم کیا جائے گا اور اتوار 31 مئی تک کرفیو سہ پہر 3 بجے سے صبح 6 بجے تک ہوگا جس کے بعد کرفیو کے اوقات رات 8 سے صبح 6 تک ہوں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق 31 مئی سے ملک بھر میں کرفیو کو نرم کیا جائے گا اور اندرون ملک سفر کی اجازت دی جائے گی جبکہ مساجد میں نمازوں کی ادائیگی اور بعض نجی و سرکاری اداروں میں بھی کام کا آغاز کیا جائے گا تاہم اس دوران مکہ شہر میں 24 گھنٹے کیلئے  کرفیو نافذ رہے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق 21 جون سے ملک بھر میں ہر قسم کی پابندیوں اٹھائے جانے کا امکان ہے جس کے بعد مسجد الحرام میں بھی نمازیوں کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

عرب میڈیا کاکہنا ہےکہ حج اور عمرہ زائرین کی ملک میں آمد پر پابندی اور بین الاقوامی پروازیں فی الحال معطل رہیں گی جب کہ پابندیوں میں نرمی کے بعد سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے جس کے تحت 50 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

ملک بھر میں بعض معاشی سرگرمیاں بھی بحال کی جائیں گی جن میں ہول سیلز، ریٹیل ، شاپنگ سینٹرز اور کیفیز کو کھولا جائے گا جبکہ بیوٹی سیلون، حجام کی دکانیں، اسپورٹس اور ہیلتھ کلب بدستور بند رہیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div